از- مبصرالرحمن قاسمی
مسجد
الفتح بحرین
قارئین! آج ہم بحرین کی
مسجد الفتح کی سیر کررہے ہیں۔
یہ
مسجد بحرین کی سب سے بڑی اور دنیا کی مشہور مساجد میں سے ایک ہے، بحرین میں مسجد
الفتح اپنی خوبصورتی اور رونق کی وجہ سے سیاحوں اور زائرین کی توجہ کا مرکز ہے،
مسجد کے احاطے میں ہمہ وقت مقامی اور بیرونی زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے، اس
مسجد کو "مسجد الفتح" اور الفتح اسلامک سینٹر کہا جاتا ہے، یہ مسجد دنیا
کی بڑی اور خوبصورت مساجد میں شمار ہوتی ہے، جس میں بیک وقت ۷۰۰۰ افراد
نماز ادا کرسکتے ہیں، یہ مسجد 6500 مربع میٹر جگہ پر تعمیر ہے، احمد الفتح کے ہاتھوں بحرین کی فتح کے
بعد اس مسجد کو الفتح نام دیا گیا، سن 2006 تک بحرین کی قومی لائبریری کا نام بھی الفتح لائبریری ہی تھا۔
احمد
الفتح مسجد آج بحرین اسلامک سینٹر کا حصہ ہے، جس میں مسجد، قرآن اسٹڈی سینٹر، اور
ایک اسلامی لائبریری واقع ہے، یہ سینٹر دارالحکومت منامہ کے Juffair علاقے میں واقع ہے، مرحوم امیر شیخ عیسی بن
سلمان الخلیفہ نے یہ مسجد تعمیر کی تھی، دسمبر 1984 میں مسجد کا تعمیری کام شروع ہوا تھا اور
جون 1988 میں مسجد کا رسمی افتتاح ہوا۔ اس کے بعد اس خوبصورت اور عظیم
الشان مسجد کا نام مسجد شیخ احمد الفتح رکھا گیا۔
الفتح
مسجد آج بحرین کی سب سے بڑی مسجد ہے، یہ مسجد جفیر علاقے میں شاہ فیصل شاہراہ سے
قریب واقع ہے، مسجد کے عظیم الشان گنبد اور مینار علاقے میں دور دور تک جگمگاتے
ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ مسجد کا ڈھانچہ نیچے سے اوپر تک فائبر گلاس میں بنا ہوا ہے،
اور صرف گنبد کا وزن 60000 کلو گرام ہے، جو دنیا کا سب سے وزنی فائبر گلاس کا گنبد ہے۔
مسجد
کے تمام دروازے ساگوان کی لکڑی سے تیار شدہ ہیں، یہ دروازے خاص طور پر انڈیا سے
بنوائے گئے ہیں، جو اپنی خوبصورتی اور فنی پیچیدگی کے ذریعے بھارتی فنکاری کی
ترجمانی کرتے ہیں۔
مسجد
کی دیواروں پر کندہ کوفی طرز تحریر میں خطاطی کے بہترین نمونے آپ کی دلچسپی کو
دوبالا کردیتے ہیں۔
مسجد کا اندرونی حصہ کو
خوش اسلوبی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، گنبد کے اندرونی حصے کو بارہ عدد رنگین
شیشوں کی کھڑکیوں سے مزین کیا گیا ہے، جبکہ فرش اور دیواروں کو اطالوی ماربل سے، مسجد
کے وسط میں آسٹریلوی فانوس لٹکایا گیا ہے، جبکہ اس کے اطراف مسجد کے چاروں جانب
ہاتھ سے تیار کردہ فرانسیسی قندیل لگائے گئے ہیں۔ مسجد کے مرکزی ہال کے فرش پر
آئرلینڈ میں اون سے تیاکردہ قالین بچھایا گیا ہے، جبکہ مسجد کی الماریاں، پنکھے
اور دیگر اشیاء اٹلی، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا سے منگوائی گئی ہیں۔
عظیم
الشان الفتح مسجد کی لائبریری اسلامی دنیا کی ایک بڑی لائبریری ہے، اس لائبریری
میں سات ہزار سے زیادہ قیمتی کتابوں، مخطوطات اور رسالوں کا مجموعہ ہے، لائبریری
میں آدھے سے زیادہ کتابیں سوسالہ پرانی ہیں، اسی طرح لائبریری میں تفسیر، حدیث،
فقہ، علم منطق، علم بلاغت، علم معانی اور دیگر علوم پر مشتمل صدیوں پرانی کتابیں
اور بعض کتابوں کے نسخے موجود ہیں۔ اس لائبریری میں سوسالہ پرانا الازہر جرنلس کے
متعدد نسخے، عالمی عربی انسائیکلوپیڈیا اور قدیم وجدید ہفت وار، ماہاہ اور سہ ماہی
رسالے بھی دستیاب ہیں۔ ان کتابوں کے علاوہ اسلامی دنیا کے مشہور ناشرین کی چھپی
ہوئی جدید کتابوں کا ایک بڑا مجموعہ اس لائبریری کی زینت ہے۔ یہ مجموعہ مختلف
زبانوں میں ہے، خصوصا عربی، انگلش، فرانسیسی، جرمن اور دیگر زبانوں میں۔
جمعہ
اور عیدین کے موقع پر مسجد کے اندرونی حصے میں تقریبا پانچ ہزار اور بیرونی احاطے
میں دوہزار سے زیادہ افراد نماز ادا کرتے ہیں، یقینا مسجد الفتح کا جہاں اندرونی
حصہ پیس فل، پراطمینان، پررونق اور دل کو موہ لینے والا ہے وہیں بیرونی حصہ بھی
آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور دل کو سرور۔


